شاہد آفریدی بھی کورونا کی زد میں آگئے
کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ ان کی دو دن سے طبیعت خراب تھی اور جسم میں بہت درد تھا۔
اُن کے مطابق انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ کرایا اور بدقسمتی سے وہ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں شاہد آفریدی ملک کے مختلف دور دراز علاقوں کے دورے پر گئے تھے، جہاں اُنہوں نے کورونا کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار مستھق افراد کی امداد میں بڑح چڑھ کر ھصہ لیا تھا۔