سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک، دو جوان شہید

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے حالیہ آپریشن میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے خیسولہ اور دوسالی میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
مقابلے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ایک دہشت گرد کو حراست میں لے لیا گیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک عبدالوحید اور سپاہی سکوم داد شہید ہوگئے۔
لانس نائیک عبدالوحید شہید کی عمر 29 سال اور تعلق مظفرآباد کے علاقے راج کنڈی سے تھا، جب کہ 33 سالہ سپاہی سکوم داد شہید کا تعلق چھانگلہ گلی ایبٹ آباد سے ہے۔
علاقے کی تلاشی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔