سکھر: منفی کورونا ٹیسٹ،640 زائرین کو گھر بھیجنے کا فیصلہ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کا سکھر میں جن زائرین کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں اُن کو واپس گھروں کو بھیجنے کا فیصلہ۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مُراد علی شاہ کی ہدایت پر سکھر سے 640 زائرین آج واپس اپنے گھروں پر روانہ ہورہے ہیں۔ خصوصی بسوں کے ذریعے 640 لوگ اپنے گھروں، کراچی، سکھر ، مٹیاری، حیدرآباد اور دیگر شہروں کو جا رہے ہیں ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ متعلقہ ڈسٹرکٹ کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کریں کہ وہ ان کو ریسیو کریں۔ گھر جانے والے مسافروں کو ایک ایس او پی دی گئی ہے۔ یہ گھروں میں رہیں گے اور کچھ دن باہر نہیں نکلیں گے۔ ان لوگوں کے دو دو مرتبہ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور منفی آئے ہیں۔
جو لوگ اپنے گھروں پر جارہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے اُن کے فون نمبرز اور ایڈریس لینے کی ہدایت کی ہے۔ صحت کے حوالے سے ان کے نمبر پر ان کو ضروری ہدایات ان کے فون نمبر پر اگلے 10 دن تک پہنچتی رہیں گی۔ آج جانے والوں کو وزیراعلیٰ سندھ نے مبارک باد دی ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ آپ اپنے فیملیز کے ساتھ صحت مند زندگی گزاریں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔