سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ، ڈالر بھی مہنگا
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوا ہے جب کہ انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہو کر 164.58روپےکا ہوگیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے اضافے سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 98 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
10گرام سونے کی قدر بھی 172 روپے اضافے کے ساتھ84ہز ار 191 روپے ہوگئی ہے جب کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قدر 12ڈالر اضافے سے 1732 ڈالرفی اونس ہے۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالرکی قدر 3 پیسے اضافے سے 164.58روپے ہوگئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے اور ایک امریکی ڈالر 164.80روپے کا ہوگیا ہے۔