سندھ: پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات یکم جون سے ہوں گے، سعید غنی
کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل کے بجائے یکم جون سے ہو گا، یکم سے 15جون تک پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات، 15جون سے نویں اور دسویں کے امتحانات شروع ہوں گے۔
کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث گرمی کی تعطیلات 16 مارچ سے 30 مئی تک کیں۔ والدین ایڈوانس نہیں ماہانہ فیس ادا کریں گے۔
پچھلے دنوں محکمۂ تعلیم سندھ کی جانب سے پہلی سے آٹھویں جماعت کے طالبعلموں کو اگلی کلاس میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ سامنے آیا تھا۔