سندھ میں کرونا وائرس کے مزید 9 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں، مرتضیٰ وہاب
کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں کرونا وائرس کے مزید 9 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 74 ہوگئی ہے، کرونا کا واحد علاج آئسولیشن اور سماجی فاصلہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کرونا وائرس کے مزید 9 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 74 ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیئے کہ کرونا کا واحد علاج آئسولیشن اور سماجی فاصلہ ہے، ان 74 افراد نے اپنے آپ کو آئسولیٹ کیا، کیا آپ بھی کرسکتے ہیں؟