سندھ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ
Sindh Budget
سندھ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بیس فیصد اضافہ کیا گیا ہے سندھ کابینہ نے منظوری دیدی ہے. نئے مالی سال کا بجٹ آج سندھ اسمبلی میں پیش کیا جا رہا ہے. سندھ کابینہ نے صوبے میں کم سے کم اجرت پچیس ہزار روپے مقرر کردی ہے. وزیر اعلی ہائوس میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کے ترجمان اور صوبائی مشیر مرتضی وہاب نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر سندھ کے عوام کو یہ نوید سنائی ہے.