سندھ میں آج 440 کورونا کے کیسز ہیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں لاک ڈائون کے حوالے سے اجلاس، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں آج 440 کورونا کیس ہیں لاک ڈائون کو مزید موئثر کرنا ہے

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت لاک ڈاؤن کے پیش نظر اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری، آئی جی پولیس مشتاق مہر، سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ، کور فائیو کے برگیڈیئر سمیع نے شرکت کی اجلاس میں شرکاء سے خطاب میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں آج 440 کورونا کیس ہیں لاک ڈائون کو مزید موئثر کرنا ہے لوگ ابھی تک شہر میں گھوم رہے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے خوشی سے نہیں بلکہ تکلیف سے مساجد میں جماعت کو بہت محدود کروایا ہے میں نے خود گھر میں جمعۃ المبارک کی نماز مسجد سے پیش امام کی آنے والی آواز سے ادا کی ہے

انہوں نے کہا  کہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ عوا کی صحت کے پیش نظر علماء کی مشاورت سے کیا عوام سے لاک ڈائون اور حکومت کے فیصلوں کا احترام کرنے کی درخواست  کرتے ہیں، ان 440 کیسز میں 151 سکھر فیز ون، 114 سکھر فیز ٹو اور 7 لاڑکانہ میں رکھے گئے زائرین شامل ہیں ساتھ ہی ساتھ وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو لاک ڈائون کو سخت کرنے کی ہدایت کردی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔