سندھ رات 10 بجے تک کاروبار جاری رہے گا نوٹیفکیشن
کراچی۔ سندھ کے محکمہ داخلہ نے کرونا ایس او پیز کے تحت کاروبار جاری رکھنے کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جمع کے روز جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب سرکاری دفاتر میں سو فیصد ملازمین کو بلایا جا سکے گا۔ کاروبار اب رات دس بجے تک جاری رکھا جائے گا۔ مزارات کرونا ایس او پی کے تحت کھلے رہیں گے۔ ریسٹورنٹس میں ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری سروس چوبیس گھنٹے جاری رہے گی۔ شادی ہالز میں زیادہ سے زیادہ دو سو مہمانوں کو کرونا ایس او پی کے تحت بلایا جائے۔ مذکورہ احکامات کا اطلاق 31 جولائی تک رہے گا