سندھ حکومت کی کاروباری اوقات میں تبدیلی
کراچی: حکومتِ سندھ نے کاروبار اور شہریوں کی نقل و حرکت کے اوقات میں تبدیلی کردی ۔
محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں متعین کردہ کاروباری سرگرمیوں کے لیے نئے اوقات کار کے مطابق ہفتے میں چار دن کھلنے والے تجارتی مراکز صبح 6 سے شام 4بجے تک کھلے رہیں گے ۔
ایک روز قبل محکمہ داخلہ نے ان مارکیٹوں کے لیے صبح 8 سے شام 4 بجے تک کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھاجب کہ عوامی نقل وحرکت پر شام پانچ سے صبح چھ بجے تک مکمل پابندی ہوگی۔ اس سے قبل یہ پابندی شام 5 سے صبح 8 بجے تک تھی۔
دوسری جانب تفریحی مقامات،شاپنگ مالز،ریسٹورنٹس اورعوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔ جمعہ،ہفتہ اوراتوارکوصوبےمیں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔