سعودی وزارت صحت نے شہریوں کو خبردار کردیا
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات گردش کررہی ہیں کہ سینیٹائزر کا استعمال مضر صحت ہے۔ اس سے انسانی جلد کو نقصان پہنچتا ہے اور یہ دل کے امراض کا باعث بن جاتا ہے۔وزارت کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوؤں کا جواب دیا کہ ہاتھوں کی صفائی کا بہترین وسیلہ پانی اور صابن ہیں جو لوگ جلدی امراض یا الرجی سےدوچار ہوں وہ سینیٹائزر کے حوالے سے معالجین سے رجوع کریں۔ معالج ہی بتائیں گے کہ جلدی الرجی سے دوچار افراد کے لیے کون سا سینیٹائزر زیادہ بہتر ہوگا۔وزارت صحت کے ترجمان نے مشورہ دیا ہے کہ سینیٹائزر کا استعمال توازن کے ساتھ کیا جائے۔ وائرس سے بچاؤ کے لیے سب سے بہتر ذریعہ پانی اور صابن سے ہاتھ دھوتے رہنے کا ہے، صابن اور پانی نہ ہونے کی صورت میں سینیٹائزر کا استعمال کیا جائے۔