سعودی عرب نے شہریوں کو خبردار کردیا
یاض : سعودی حکومت نے پانی کا بل بروقت ادا نہ کرنے والے شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ نادہندگان کے کنکشن منقطع اور واٹر ٹینکر سروس کی آن لائن ادائیگی لازمی کردی جائے گی۔سعودی نیشنل واٹر کمپنی نے پانی کا بل ادا نہ کرنے والوں کی سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نیشنل واٹر کمپنی نے منگل کو جاری بیان میں کہا ہے کہ جن صارفین نے پانی کے بل ابھی تک جمع نہیں کروائے وہ پہلی فرصت میں بل جمع کرادیں ورنہ 7 جون سے ان کے کنکشن کاٹ دیے جائیں گے۔یاد رہے کہ نیشنل واٹر کمپنی نے کورونا بحران اور اس سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی اقدامات کے پیش نظر پانی کے بل ادا نہ کرنے والے صارفین کو عارضی طور پر کنکشن کاٹنے کی کارروائی سے استثنیٰ دیا ہوا ہے۔ اب یہ استثنیٰ 7 جون کو ختم ہوجائے گا۔خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ نیشنل واٹر کمپنی نے صارفین کو اطمینان دلایا ہے کہ اس دوران واٹر ٹینکرز کی سہولت صارفین کو مہیا ہوگی۔ واٹر ٹینکر طلب کرنے والوں کو پیسے آن لائن ادا کرنا ہوں گے۔نیشنل واٹر کمپنی کے مطابق کنکشن نہ کاٹنے کی سہولت بحرانی حالات کے پیش نظر دی گئی تھی،