سعودی عرب، ٹرک پُل سے نیچے انڈر پاس میں گر گیا

سعودی عرب میں ہولناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک کار ڈرائیور ہلاک ہو گیا ہے۔ ریاض پولیس کے ترجمان کرنل نواف السدیدی نے بتایا کہ شاہراہ عمر بن عبدالعزیز پر ایک ٹریفک حادثہ رونما ہوا ہے۔ جب ایک ریت سے بھرا ہوا ٹرک پُل پر بے قابو ہو کر نیچے انڈر پاس میں جا گرا جس کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت ہو گئی ہے۔کرنل السدیری کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز صبح ساڑھے آٹھ بجے پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرک پہلے ایک رُکی ہوئی گاڑی سے ٹکرایا اور پھر نیچے سرنگ میں گر گیا جس کے نتیجے میں وہاں سے گزرنے والی ایک گاڑی سے ٹکر ہو گئی۔ اس تصادم کے نتیجے میں گاڑی کا سوڈانی ڈرائیور جاں بحق ہو گیا، جس کی عمر 30 سال کے لگ بھگ ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔