سعودیہ، کورونا مریضوں کی صحت یابی میں 89 فیصد تک اضافہ
سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی صحت یابی 89 فیصد تک بڑھ گئی ہے، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کیسز سے ریازہ مریض شفایاب ہورہے ہیں۔گزشتہ روز کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 2 لاکھ 89 ہزار 542 افراد میں وبائی مرض کی تصدیق ہوچکی ہے۔ گزشتہ روز مملکت میں کورونا کے 1 ہزار 227 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اسی دن 2 ہزار 446 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ میں 1 ہزار 774 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔