زمین کی کھدائی کرتے کسان کی قسمت بھی چمک گئی

ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے پنا میں ایک غریب اور مفلس کسان کی قسمت کھل گئی بھارٹی میڈیا رپورٹ کے مطابق کسان جب وہ فصل بونے کے لیے زمین کی کھدائی کر رہا تھا تو کھدائی کے دوران اسے زمین میں ایک چمکتی ہوئی چیز نظر آئی جسے اٹھانے پر اسے پتہ چلا کہ وہ ایک بیش قیمت ہیرا ہے۔تفصِلات کے مطابق لکھن سنگھ نامی کی عمر 45 سال ہے اور اس نے حال ہی میں زمین کا ایک چھوٹا سا حصہ لیز پر لیا تھا۔اس خوش قسمت کسان کو زمین سے جو ہیرا ملا ہے وہ 14.98 کیرٹ کا ہے اور اس کی مالیت 60 لاکھ بھارتی روپے سے بھی زائد ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔