رینجرز پر حملے، ‘سندھودیش روولیشنری آرمی’ نے ذمے داری قبول کرلی
گھوٹکی/ لاڑکانہ: آج دوپہر لاڑکانہ اور گھوٹکی میں رینجرز کی گاڑی پر حملے کی ذمے داری "سندھودیش روولیشنری آرمی” نے قبول کرلی۔
تفصیلات کے مطابق گھوٹکی ریلوے اسٹیشن کے قریب رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں رینجرز اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو سیل کردیا۔
گھوٹکی اور لاڑکانہ میں رینجرز پر حملے، دو اہلکار شہید
سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتےہوئے سندھو دیش روولیشنری آرمی نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہو ئے اس بات کی تصدیق کے دھماکہ انہوں نے کروایا۔