روس نے دنیا کی پہلی کورونا وائرس ویکسین تیار کر لی، ولادی میر پوتن

روس نے دنیا کی پہلی کورونا ویکسین استعمال کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے، کورونا ویکسین روسی صدر کی بیٹی کو بھی لگا دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس نے دنیا کی پہلی کورونا وائرس ویکسین تیار کر لی ہے۔روسی صدر کا کہنا ہے کہ روس جلد ویکسین کی بڑے پیمانے پر پروڈکشن شروع کر دے گا، غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین ماسکو کے گمالیہ انسٹیٹیوٹ میں تیار کی گئی ہے، روس کی وزارتِ صحت نے کورونا وائرس کی ویکسین کے استعمال کی منظوری بھی دے دی۔ دو دن قبل روس کے نائب وزیر صحت اولگ گرڈنیف نے اعلان کیا تھا کہ روس 12 اگست کو کرونا وائرس ویکسین کی منظوری دے گا، یہ دنیا کی پہلی رجسٹرڈ کرونا وائرس ویکسین ہوگی،  نائب وزیر صحت کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں ملک بھر میں لوگوں کو اس کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔