راولپنڈی میں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آگیا
40 سالہ مریض چند روز قبل دبئی سے وطن واپس آیا تھا
راولپنڈی: ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے لگی، راولپنڈی میں بھی کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آگیا، 40 سالہ مریض چند روز قبل دبئی سے وطن واپس آیا تھا۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر نصب تھرمل اسکینرز سے علامات ظاہر ہونے پر روکا گیا تھا۔ائیرپورٹ ہیلتھ کاؤنٹر سے مشتبہ مریض زیب نور کو بینظر بھٹو اسپتال لایا گیا تھا۔اسپتال ذرائع کے مطابق زیب نور کے نمونے لیے گئے ہیں جن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 458 ہو چکی ہے۔جب کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 70 سے تجاوز کر چکی ہے۔