راجر فیڈرر دنیا کے امیرترین کھلاڑی

کراچی: ٹینس کی دُنیا کے چمکتے ستارے راجر فیڈرر کمائی کے لحاظ سے دنیا کے امیر ترین کھلاڑی بن گئے۔
عالمی شہرت یافتہ جریدے فوربز 2020 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کی آمدن فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اور میسی سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ کسی ٹینس کھلاڑی نے پہلی بار اس فہرست میں پہلی پوزیشن پائی ہے۔ راجر فیڈرر کی آمدن 159.5 ملین ڈالرز تک ہوچکی ہے۔
کرسٹیانورونالڈو 157.5 ملین ڈالرز کے ساتھ دوسرے اور میسی 156 ملین ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ برازیلین فٹ بالر نیمار 143 ملین ڈالرز کمانے میں کامیاب رہے۔ پانچویں نمبر پر باسکٹ بال کے کھلاڑی لی بورن جیمز ہیں، جن کی آمدن 132 ملین ڈالرز شمار کی گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔