ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کا تدارک، آرڈیننس متعارف کرایا جارہا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ گندم و دیگراشیائے خورونوش کی اسمگلنگ کی مؤثرروک تھام کے لیے پُرعزم ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرفخرامام کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں گندم اسمگلنگ کی روک تھام، ٹڈی دل کے خاتمے کے اقدامات پر گفتگو کی گئی اورآئندہ برس گندم کی معیاری پیداوار کے حصول کے لیے بہتربیج کے استعمال کی تجاویزپرغور کیا گیا۔
اس متعلق وزیراعظم نے کہا کہ گندم و دیگراشیائے خورونوش کی اسمگلنگ کی مؤثرروک تھام کے لیے پرعزم ہیں اور ذخیرہ اندوزی اوراسمگلنگ کے تدارک کے لیے آرڈیننس متعارف کرایا جارہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔