دھاتی اشیاء سے بھی کورونا وائرس منتقل ہوسکتا ہے،تحقیق
ماہرین کے مطابق کورونا وائرس دھاتی اشیاء پر کچھ دن کیلئے زندہ رہ سکتا ہے،اس لیے مردوخواتین کی کلائیوں کی گھڑیوں ، چوڑیوں اور دوسرے زیورات کی صفائی ستھرائی بھی وقفے وقفے سے ضروری ہے۔ تحقیقی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کسی دھات ، پلاسٹک اور چینی کے برتنوں پر 5 دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔کولمبیا اسکول آف نرسنگ کی پروفیسر ایمریطس ڈاکٹر ایلین لارسن کا کہنا ہے کہ “ہاتھوں کو دھوتے ہوئے آپ کو زیورات اتارنے کی ضرورت نہیں بلکہ انھیں اسی طرح پہنے ہوئے دھویا اور صاف کیا جاسکتا ہے”لیکن اگرانگوٹھیوں ،چوڑیوں یا دوسرے زیورات کو کلائیوں یا دوسرے جسمانی اعضاءسے اتارا جائے تو ان کے اندر کے حصوں سے بھی میل کچیل کو اچھے طریقے سے صاف کیا جائے۔