دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 18 کروڑ سے بڑھ گئی

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18 کروڑ 18 لاکھ سے بڑھ گئی جبکہ دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16 کروڑ 63 لاکھ سے زائد اور 39 لاکھ 38 ہزار 862 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 15 لاکھ 41 ہزار سے زائد ہے۔
خیال رہے کہ امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 19 ہزار 424 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 44 لاکھ 94 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 2 لاکھ 79 ہزار سے زائد ہے ۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 84 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہو گئی ہے

۔دوسری جانب ہے،تفصیلات کے مطابق کورونا پابندیوں کے خاتمے کا اعلان اطالوی وزیر صحت رابرٹ اسپرنزا نے کیا۔کرونا وائرس پر قابو پانے کے بعد حکومتِ اٹلی نے تمام علاقوں کو وائٹ زون قرار دیتے ہوئے کئی مہینوں سے جاری پابندیوں کے مکمل خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب شہریوں کو باہر نکلتے ہوئے ماسک پہننا ضروری نہیں ہے لیکن ہجوم والی جہگوں پر سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔