دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ستاون لاکھ7 ہزار 938 ہو چکی
ہلاکتیں 3 لاکھ باون ہزار 900 ہو گئیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ستاون لاکھ7 ہزار 938 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ باون ہزار 900 ہو گئیں۔
امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ چھ سو پچیس افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 لاکھ 26 ہزار ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 94 ہزار 507 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 24 ہزار 593 زندگیاں نگل چکا ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 3 ہزار 807 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 62 ہزار 342 ہو چکی ہے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 397 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 55 ہزار 762 ہو گئے۔
بھارت میں کورونا وائرس سے 4 ہزار 346 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 51 ہزار 876 ہو گئی۔
چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 993 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 411 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 76 ہزار 726 تک جا پہنچی ہے۔