دنیا بھر میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز
دنیا بھر میں مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں بدستور اضافہ ہورہا ہے اب تک دنیا بھر میں کورونا سے 3 کروڑ 31 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جس میں سب سے زیادہ اموات امریکا ، بھارت اور برازیل میں ہوئی ہیں تفصِلات کے مطابق متاثرہ مریضوں کی تعداد میں امریکا کے بعد بھارت دوسرے نمبر پر موجود ہے۔بھارت میں روزانہ کورونا کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے اور ساتھ ہی ہلاکتیں بھی تیزی س بڑھتی جارہی ہیں۔ جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے 2 کروڑ 45 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔