خواب
تحریر: شہود ظفر
خواب کیا ہے؟ جو ہم دیکھتے ہیں وہ خواب ہے، یا پھر جو ہو سوچتے ہیں وہ خواب ہے؟ بہت سے لوگوں کو بہت سے خواب آتے ہیں، جن میں اچھے بھی ہوتے ہیں اور برے بھی۔
آج سے کچھ سال پہلے کی بات کی جائے تو پرانے لوگوں کا کہنا تھا کہ اچھے خواب آنا سہی ہے، برے خواب کو سہی نہیں سمجھا جاتا تھا۔ کچھ خواب ایسے ہوتے ہیں جو ساری زندگی انسان کو یاد رہتے ہیں جبکہ بہت سے خواب ایسے ہوتے ہیں جو اس پل میں آتے ہیں جب انسان بہت گہری نیند میں سو رہا ہر اور اکثر ایسے خواب انسان کو یاد بھی نہیں رہتے۔
اکثر و بیشتر انسان کو خواب ایسے آتے جن سے انکے جزبات جڑے ہوں اور وہ ان کی فکر میں ہوں تو ایسے خیالات خواب کا رنگ اختیار کر لیتے ہیں اور اس صورت میں انسان وہ کام کر جاتا ہے جوکہ جاگنے کی صورت میں اس کے اختیار میں نہ ہوں.
یہی وجہ ہے کہ انسان جس کام کیلئے پریشان ہے اور اس پریشانی سے تعلق رکھنے والے حل خواب میں آجائے تو بہت سی پریشانیوں سے لڑنے میں مدد مل جاتی ہے۔ اسی وجہ اکثر لوگ خواب کو اپنی کامیابی کا راز بھی بتاتے ہیں۔ خواب کی ایک بہت اہم خاصیت یہ ہے کہ خواب میں دیکھنے والے مناظر میں کبھی آپ کو یہ نہیں لگتا کہ آپ خواب دیکھ رہے ہیں ایسا لگتا ہے سب حقیقت ہے۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اگر خواب نہیں ہوتے تو انسان کی زندگی بہت عجیب اور سادہ ہوتی کیونکہ زیادہ تر لوگوں کی جینے کی وجہ انکے خواب ہوتے ہیں۔