حکومت کا ہر شہریوں کو سرجیکل ماسک گھر کی دہلیز پر پہنچانے کا فیصلہ
ترکی:ترک وزارت صحت نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ 20 سال کم اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کے علاوہ تمام شہری سرجیکل ماسک کے لیے پوسٹل سروس سے رابطہ کر سکتے ہیں، پوسٹل سروس کے ذریعے ہر شہری کو پانچ سرجیکل ماسک دیے جائیں گے۔وزارت صحت کے مطابق یہ فیصلہ مفاد عامہ میں کیا گیا ہے، سرجیکل ماسک کی خریداری کے لیے شہری دکانوں ، میڈیکل اسٹور اور اسپتالوں میں قطاریں بناتے ہیں، جس سے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔کچھ دنوں قبل ترک صدر رجب طیب اردوان نے شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ بغیر ماسک کے عوامی مقامات پر نہ جائیں۔