جواب جمع کرا دیا، چاہتا ہوں، اب یہ معاملہ ختم ہوجائے: سلیم ملک
سابق کپتان سلیم ملک نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سوالنامے کا جواب جمع کرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق آج سلیم ملک سوالات کے جوابات جمع کرانے پی سی بی ہیڈ کوارٹر پہنچے، انھوں نے اینٹی کرپشن یونٹ کو جوابات جمع کرائے۔
دفتر کے باہر انھوں نے میڈیا سے بات چیت کی، سلیم ملک کا کہنا تھا کہ میں نے 15 روز میں جواب دے دیا، امید ہے کہ بورڈ بھی 15 روز میں جواب دے گا، چاہتا ہوں کہ یہ معاملہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو تفصیلی جواب دے دیا ہے، پی سی بی نے جو اسکرپٹ بھیجا ہے، وہ مکمل جھوٹ ہے۔
سلیم ملک نے کہا کہ میں نے آٹھ سال عدالتوں میں کیس لڑا، تب یہ اسکرپٹ پیش کیوں نہیں کی گیا۔