جناح اسپتال، کورونا مریضوں کی اموات کی خبریں، سیمی جمالی کی وضاحت سامنے آگئی

کراچی: جناح پوسٹ گریجویٹ اسپتال کراچی کی ترجمان ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا ہے کہ اسپتال میں 15 روز میں 220 افراد کا انتقال ہوا، جن میں ایک بھی کورونا مریض نہیں تھا۔
ڈاکٹر سیمی جمالی کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا، جب شبہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ جناح اسپتال میں گزشتہ 15 روز میں 300 افراد کا انتقال ہوا جن میں کورونا وائرس تھا۔
البتہ ڈاکٹر سیمی جمالی نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران جناح اسپتال میں جن افراد کا انتقال ہوا، ان میں کورونا وائرس کا کوئی مریض نہیں تھا۔ 
انھوں نے بتایا کہ 121 افراد اسپتال پہنچنے سے قبل انتقال کرچکے تھے، ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ اسپتال کے شعبہ حادثات میں 99 افراد کا انتقال ہوا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔