تمام غیر ملکیوں کے ویزے میں 30 اپریل تک توسیع
اسلام آباد: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام غیر ملکی افراد کے ویزا میں 30 اپریل تک توسیع کا اعلان کر دیا گیا ۔
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ لوگوں کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ احکامات اور تفصیلات نادرا کی ویب سائٹ پر بھی میسر کر دی جائیں گی۔
وزارت داخلہ نے اپنے نوٹیفکیشن میں کہا کہ امید ہے اس سلسلے میں تمام غیر ملکی افراد کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہوگا۔