تارکین کی ترسیلات زر میں اضافہ
سعودی عرب سے مئی میں تارکین وطن کے ترسیلات زر میں 11.8 ارب ریال کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اپریل کے مقابلے میں مئی کے مہینے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی نے بتایا ہے کہ مئی 2019 کے مقابلے میں مئی 2020 کے دوران تارکین کے ترسیلات زر میں 11.83 ارب ریال (18 فیصد) کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ نے منگل کو ساما کے جاری کردہ اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ تارکین وطن نے اپریل 2020 کے مقابلے میں مئی 2020 کے دوران 2.04 ارب ریال زیادہ بھیجے، اپریل کے مقابلے میں مئی میں ترسیلات زر 21 فیصد زیادہ ہوئی۔ساما کا کہنا ہے کہ سعودی شہریوں نے مئی 2019 کے مقابلے میں مئی 2020 کے دوران 52 فیصد رقوم کم بھیجیں۔ انہوں نے مئی 2020 میں 2.98 ارب ریال باہر بھیجے۔