بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹنگ سےگزارنا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح ٹرانزٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا ہے۔ تمام مسافروں کو ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹنگ سےگزارنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں سے متعلق بیان پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بہت سے پاکستانی بیرون ممالک سے وطن واپس آنا چاہتے ہیں، قومی رابطہ کمیٹی نے17پروازیں بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے ہم ان پاکستانیوں کو بتدریج واپس لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح ٹرانزٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا ہے ہماری دوسری ترجیح ویزا ایکسپائرہونے والےپاکستانی ہیں جب کہ تیسری ترجیح بیرون ملک مقیم پاکستانی اور زیرتعلیم طلبا کو واپس لانا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 4 سے11اپریل تک کا بین الاقوامی پروازوں کےشیڈول کا اعلان کیاہےہمیں ان تمام مسافروں کو ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹنگ سےگزارنا ہے، ہم اپنی ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کی استعدادکار بتدریج بڑھا رہے ہیں،پروٹوکول پرمکمل عملدرآمد ہوگا تو کراچی کیلئے بھی پروازیں کھولیں گے۔