بھارت کا لاک ڈاون میں مزید 3 مئی تک توسیع کا فیصلہ
نئی دہلی : بھارت میں مہلک کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلائو کو روکنے کیلیے جاری لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کردی گئی ہے.
تفصیلات کے مطابق بھارت میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 339 تک پہنچ گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں کے مطابق اس بات کا اعلان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کے دوران کیا۔ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ 1036 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔