بھارت میں 14 اپریل کو لاک ڈاؤن ختم کرنا ممکن نہیں، مودی

نئی دہلی: مودی کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافے کے پیش نظر فی الحال 21 روزہ لاک ڈاؤن 14 اپریل کو ختم کرنا ممکن نہیں ہو گا۔بھارتی وزیراعظم نے یہ بات عالمی وبا کے باعث بھارت میں پیدا شدہ بحرانی صورت پر غور و خوض کے لیے ہنگامی اجلاس کے دوران کہی۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نریندر مودی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن ختم کرنے کے معاملے پر حتمی فیصلہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ 11 اپریل کو ہونے والی میٹنگ کے بعد ہی کیا جائے گا لیکن 25 مارچ سے جاری لاک ڈاؤن کے جلد ختم ہونے کا امکان کم ہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کووڈ19 نے زندگی کو یکسر بدل کر رکھ دیا ۔ وبا کے ختم ہونے کے باوجود زندگی پہلی سی نہیں رہے گی۔ مستقبل میں ایک عرصے تک احتیاط برتنے کی ضرورت ہو گی اور اس کے تحت ہمیں اپنے رویوں، رجحانات، سماجی اور ذاتی امور میں تبدیلیاں لانا ہوں گی۔
قریباً ساڑھے تین گھنٹے جاری رہنے والی میٹنگ کے اختتام پر بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سماجی دوری اور لاک ڈاؤن ہی وبا سے بچنے کا واحد راستہ ہے۔ ہم سوشل ایمرجنسی کی حالت سے گزر رہے ہیں اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔