بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد 42 لاکھ سے تجاوز کرگئی
بھارت میں کورونا کے وار بد دستور جاری ہے بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 42 لاکھ سے تجاوز کرگئی جس کے بعد بھارت کورونا کسیز میں دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کے بڑھتے کوءے کسیز نے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک برازیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ تفصِلات کے مطابق بھارت میں کورونا کے روزانہ ریکارڈ 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں دوسرے روز مسلسل 90 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو دنیا بھر میں ایک روز میں رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا سے 1016 افراد ہلاک ہوئے۔بھارت میں اس وقت کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار سے زائد ہے اور 32 لاکھ سے زائد صحتیاب ہوچکے ہیں جب کہ 71 ہزار 600 سے زائد افراد اب تک کورونا سے ہلاک بھی ہوئے ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ ملک بھر میں میٹرو سروس کی بحالی کے بعد دیکھنے میں آیا ہے۔
خیال رہے کہ امریکا اور بھارت کے بعد کورونا سے متاثرہ ممالک میں برازیل کا تیسرا، روس کا چوتھا اور پیرو کا پانچواں نمبر ہے۔