بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے
نئی دہلی: بھارت میں ایک بار پھر پاکستان زندہ باد اور کشمیر کو آزاد کر کے نعروں کی گونج نے مودی سرکار کی نیندیں حرام کردیں بھارتی پولیس نے انتقام لینا شروع کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر بنگلور میں اقلیتوں سے بدترین سلوک کے خلاف احتجاج کیا گیا اس دوران مظاہرین نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور کشمیر کی آزادی کا بھی مطالبہ کیا۔احتجاج کے دوران نوجوانوں نے کشمیر کی آزادی کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ بھارتی پولیس نے انتقام لینے کے لیے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا جس سے کئی شرکاء زخمی بھی ہوئے۔