بھارت میں لاک ڈاؤن میں توسیع، مسلمانوں کی مشکلات میں اضافہ

دہلی: بھارت میں کورونا بحران کے باعث لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی گئی، اسے دنیا کا طویل ترین لاک ڈاؤن تصور کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی سرکار نے 4 مئی کے بعد سے مزید 2 ہفتے کے لیے بندش میں توسیع کا اعلان کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز کے بعد 24 مارچ کو ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق کورونا بحران آنے کے بعد بھارت میں تعصب بڑھا ہے، بالخصوص مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بندش میں توسیع کے باعث لوئر کلاس سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
حکومت نے نئی گائیڈ لان جاری کر دی ہے۔ ملک کو تین زونز ریڈ، گرین اور اورنج زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گائیڈ لائنز کے مطابق ریڈ زونز کورونا وائرس کے ہاٹ اسپاٹ تصور ہوں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔