بھارت،کورونا کے بعد پراسرار بیماری نے سر اٹھالیا

بھارت میں جہاں ایک طرف عالمی وباء کورونا کی وجہ سے بہت زیادہ تباہی ہوچکی ہے وہی اب ریاست آندھرا پردیش میں ایک پراسرار بیماری نے سر اٹھالیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جب کہ سیکڑوں افراد کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑگیا۔تفصِلات کے مطابق اس پراسرار بیماری کے باعث ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 227 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جس میں سے 70 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا تاہم 157 افراد اب بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بیماری میں مبتلا مریضوں میں متلی اور غشی کے دورے پڑنے کے ساتھ بے ہوشی کی علامات بھی سامنے آئی ہیں۔آندھرا پردیش کے گاؤں الورو میں پھیلنے والی اس پراسرار بیماری کی وجوہات تاحال منظر عام پر نہیں آسکیں تاہم حکام کی طرف سے اس پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔