بلاول و اہل خانہ کا میک اپ برانڈ ہدی کی بانی کے لیے آموں کا تحفہ

کراچی: معروف میک اپ آرٹسٹ کو بلاول و اہل خانہ نے آموں کا تحفہ بھجوادیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف زرداری اور ان کی صاحبزادیوں بختاور اور آصفہ کی جانب سے دبئی نژاد عراقی میک اپ آرٹسٹ اور میک اپ برانڈ ’ہدی‘ کی شریک بانی مونا قطان کو آموں کا تحفہ بھجوایا گیا ہے، جس کے سوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں۔
بلاول اور ان کے اہل خانہ نے میک اپ آرٹسٹ کو سندھ کے شہر ٹنڈو الہ یار میں موجود اپنے فارم کے آم بھجوائے اور انہیں خصوصی طور پیک کرواکر کریٹوں پر بلاول ہاؤس کا لیبل بھی لگوایا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔