برونڈی کے صدر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
مشرقی افریقا کے ملک برونڈی کے صدر پیئر اینکُورن زیزا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔برونڈی کی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 55 سالہ صدر نے ہفتے کو فٹبال میچ میں حصہ لیا تھا اور شام کو طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔دوران علاج صدر کی طبیعت سنبھل گئی تھی لیکن پیر کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔برونڈی کے صدر پیئر اینکُورن زیزا 2005 سے اقتدار میں تھے اور ان کے انتقال پر حکومت کی جانب سے 7 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جس دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔برونڈی کے صدر سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کرچکے تھے اور اگست میں ان کے سیاسی حلیف نے عہدے کا حلف اٹھانا تھا۔