بحرین، عوامی مقامات پر ماسک نہ لگانے پر جرمانے میں اضافہ
بحرین میں اپریل سے کورونا ایس او پیز کے تحت فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے تاہم اب وزات داخلہ نے کورونا کیسز میں اضافے کے بعد احتیاطی تدابیر کے تحت لازمی قرار دیے گئے فیس ماسک نہ لگانے پر جرمانے میں 4 گنا اضافہ کردیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق عوامی مقامات، صنعتی علاقوں اور کام کی جگہوں پر فیس ماسک کا استعمال نہ کرنے پر 20 دینار جرمانہ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق جرمانہ ادا نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جاسکتی ہے