باکسرعامر خان کا پاکستان میں کورونا متاثرین کے لئے 4 کروڑ روپے دینے کا اعلان

سابق عالمی چیمپیئن عامر خان نے پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ غریب خاندانوں کے لئے 4 کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان میں کورونا کی صورتحال سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے کمر کس لی، ہے اور انہوں نے پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے غریب افراد کی مالی امداد کے لیے چار کروڑ روپے کے عطیہ کا اعلان کیا ہے۔

عامر خان کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے غریب عوام کے لیے ہر ممکن مدد اور تعاون کرنے کے لئے تیار ہوں اور  عوام  اپنے مداحوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گھروں پر قیام کو ممکن بنائیں اور حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہوں۔

واضح رہے کہ باکسر عامر خان برطانیہ کے شہر بولٹن میں اپنی 60 ہزار مربع فٹ پر محیط چار منزلہ عمارت کو بھی قرنطینہ سینٹر بنانے کی پیشکش کر چکے ہیں.

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔