ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 20 لاکھ ڈالر جاری کردیئے
اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 20 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی۔ یہ رقم کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے استعمال ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان نے لئے مزید 20 لاکھ ڈالر کی فراہمی سے طبعی آلات جس میں لیبارٹری کا سامان اور پرسنل پروٹیکشن ایکیوپمنٹس وغیرہ خریدے جائیں گے۔ اس سے قبل 20 مارچ کو بھی بینک پاکستان کو 5 لاکھ ڈالر فراہم کر چکا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کے مطابق کرونا وائرس سے پاکستان کی معیشت پر اضافی بوجھ پڑے گا جس کے لئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس رقم کی بدولت کورونا وائرس کی وبا سے ہونے والے نقصانات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
یاد رہے کہ رواں ماہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے کرونا وائرس کے لئے ساڑے 6 ارب ڈالرکا فنڈ قائم کیا تھا جس کی بدولت ترقی پزیر ممالک کی مدد کی جائے گی۔