اگر تیل کی پیداوار میں کمی نہ کی توفوج واپس بلالوں گا،امریکی صدر

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دھمکی دی ہے کہ اگرانہوں نے تیل کی پیداوار میں کمی نہیں کی تو وہ سعودی عرب سے امریکی افواج واپس بلا لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ڈونلڈ ٹرمپ اور بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر تیل کی پیداوار اور قیمتیں کم نہ کی گئیں تو وہ سعودی عرب سے اپنی فوج واپس بلالیں گے۔ٹرمپ انتظامیہ کی بریفنگ میں شریک ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے محمد بن سلمان کو یہ پیغام تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان سے 10 دن قبل دیا تھا جبکہ ایک سینئر امریکی عہدیدار کا کہنا ہے تھا کہ اگر سعودی عرب نے تیل کی پیداوار کمی نہیں کی تو امریکی کانگریس سعودی عرب پر مخصوص نوعیت کی پابندیاں عائد کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کے باعث عالمی معیشت کو شدید دھچکا لگا ہے جبکہ تیل کی قیمتیں بھی منفی سطح پر آگئی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔