آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات

راولپنڈی: چینی سفیر یاؤجنگ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، جس میں کورونا وبا سے متعلق گفتگو کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ جی ایچ کیو آئے اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور کورونا وبا کے بعد کی صورت حال پر بات چیت کی گئی، سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کی فوری میڈیکل سپلائی کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا اور چینی میڈیکل ماہرین کی پاکستان آمد اور تعاون کو بھی سراہا۔جواب میں چینی سفیر نے ہر فورم پر پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔