آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ افغان مفاہمتی عمل کے لیے پاکستان کا بھرپور تعاون جذبہ خیر سگالی کے تحت ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ سے امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان مصالحتی عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ امور اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال اور افغان مصالحتی عمل کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل کے لیے پاکستان کا بھرپور تعاون جذبہ خیر سگالی کے تحت ہے۔ زلمے خلیل زاد نے خطےمیں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعاون کی تعریف کی۔