اوورسیز پاکستانیوں کے لیے تاریخی پیکیج کی تیاری

اسلام آباد: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے حکومت نے تاریخی پیکیج کی تیاری کرلی۔
وفاق نے موجوہ حالات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تاریخی پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے جلدہی آئندہ مالی سال ترسیلات زر بھیجنے والوں کے لیے مراعاتی پیکیج دیا جائے گا اور ستمبر 2020 میں نیشنل ترسیلات لائیلٹی پروگرام متعارف کرایا جائے گا، نیشنل ترسیلات لائیلٹی پروگرام بینکوں کے اشتراک سے لانچ کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے مطابق یکم جولائی 2020 سے ترسیلات پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم ہوجائے گا اور یہ فیصلہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترسیلات زر بڑھانے کے لیے کیا گیا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ودہولڈنگ ٹیکس چھوٹ پر کام شروع کردیا ہے، آئندہ مالی سال بجٹ میں فنانس بل میں ترمیم کی جائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔