انڈونیشیا اور مشرقی تیمور میں سیلاب سے 70 افراد سے زائد ہلاک

جکارتہ: انڈونیشیا اور مشرقی تیمور میں سیلاب نے بڑی تباہی مچادی، بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا، مختلف حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 70 سے زائد ہوگئی۔


انڈونیشیا کے مشرقی صوبے میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارشوں نے سیلاب کی شکل اختیار کرلی، لینڈ سلائیڈنگ سے سیلابی ریلے میں مٹی بھی شامل ہوگئی، کیچڑ کے سیلابی ریلے نے ہر طرف تباہی مچادی۔
انڈونیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں مکانات تباہ ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔