امریکی ڈالر 47 پیسے مہنگا
ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں 47 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی۔ امریکی کرنسی 47 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 165 روپے 83 پیسے کی سطح سے بڑھ کر 166 روپے 30 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔