امریکا پاکستان کو 21 ملین ڈالر دیگا
امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا پاکستان کو 21 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کا نیس ڈیک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی کے سفر کو دھچکا لگا ہے ۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے ضرورت مند افراد کی مالی امداد کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں اور امریکی حکومت نے بھی پاکستان کو 10 ترجیحی ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے، کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا پاکستان کو 21 ملین ڈالرز کی امداد فراہم کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ا یف کی 1 اعشاریہ 4 بلین ڈالر کی ریپڈ فنانس سہولت سے فائدہ اٹھایا، پاکستان جی ٹوے ئنٹی ممالک سے بھی قرض کی واپسی میں نرمی کے لیے سہولت حاصل کرے گا۔