امریکا میں پاکستانی سفارتخانہ بند
کورونا کیسز کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانہ بند کر دیا گیا،تفصِلات کے مطابق ترجمان پاکستانی سفارتخانہ نے کہا پاکستانی سفارتخانہ آئندہ 3 روز 4 سے 6 جنوری تک بند رہے گا۔پاکستانی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ سفارتخانے کے تمام عملے کا کورونا ٹیسٹ کرایا جائے گا تاہم ویزہ یا پاسپورٹ کیلئے آن لائن سروس کھلی رہے گی۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سفارتخانہ کوجراثیم کش اسپرے کرنے کے بعد کھول دیا جائے گا، 3 روز تک قونصلر سروسز بھی بند رہیں گی۔